(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے معرور اداکار سیف علی خان نے اپنی آنے والی تھرلر فلم ’’ کرتویہ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں سیف علی خان ، سنجے مشرا اور رسیکا دُگل مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو بالی ووڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ہے۔
سیف علی خان نے اپنی آنیوالی تھرلر فلم ’’ کرتویہ‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جس میں سیف علی خان ، سنجے مشرا اور رسیکا دُگل مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کو ریڈ چلیز اینٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، جو شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ہے۔ فلم کی سب سے حیران کن کاسٹنگ میں سینئر صحافی سوربھ دویدی ہیں، جو برسوں سے دی للن ٹاپ کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ ’’ کرتویہ‘‘ ان کی پہلی آن اسکرین اداکاری فلم ہے، اس کی وجہ سے اس پروجیکٹ کے بارے میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔
فلم’’ کرتویہ ‘‘کے ٹریلر میں سیف علی خان ایک پولیس افسر کے کردار میں نظر آتے ہیں، جن کی تعیناتی جھملی کے دیہی علاقے میں ہوتی ہے۔ ابتدا میں انکا کردار ایک سادہ، مطمئن، اور خاندان سے محبت کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ پُرسکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔لیکن جلد ہی یہ سکون بکھرنے لگتا ہے، جب وہ ایک پیچیدہ معمہ میں الجھ جاتے ہیں، جو نہ صرف انکی پیشہ ورانہ زندگی بلکہ ذاتی دنیا کو بھی متاثر کرنے لگتا ہے۔جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھتی ہیں، ٹریلر میں کرپشن، خفیہ ایجنٹوں اور ایسے نظام کی جھلک دکھائی دیتی ہے جو بظاہر نظر آنے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ سیف علی خان کا کردار فرض اور بقا کے درمیان پھنستا دکھائی دیتا ہے جبکہ وہ اپنے اعلیٰ افسران اور پورے سسٹم کے ارادوں پر بھی سوال اٹھانے لگتا ہے۔ ٹریلر کا ایک نمایاں منظر وہ ہے جہاں سیف علی خان غصے میں اپنے سینئر افسر سے ٹکراتے نظر آتے ہیں، اور انکی یہ پرفارمنس ’’سنگھم ‘‘جیسے پولیس ڈراموں کی یاد دلاتی ہے۔
فلم کرتویہ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد شائقین سیف علی خان کو ایک سنجیدہ اور حقیقت سے جڑی کہانی میں دیکھنے کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اصل اسٹارز دوبارہ مین رولز میں واپس آ رہے ہیں، پہلے انل کپور اوراب سیف علی خان !‘‘۔ایک اور صارف نے کہاکہ ’’اتنے عرصے بعد سیف علی خان کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘ ایک اور تبصرہ تھا’’زبردست! سیف کو اتنے اہم کردار میں دیکھنا واقعی شاندار ہے۔‘‘ایک صارف نے ردعمل دیاکہ ’’ سیف دوبارہ نیٹ فلکس پر واپس آ گئے، لیٹس گو!‘‘ ۔ کرتویہ 15مئی کو ریلیز ہوگی۔