ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہاہ بہار میں گولہ بارود تلف کئے جانے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں

چہاہ بہار میں گولہ بارود تلف کئے جانے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایران کی بندرگاہ  چاہ بہار میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان دھماکوں کی وجہ  ابتدا میں معلوم نہیں ہوئی تو سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں پھیل گئیں۔

ایران کی  جنوب مشرقی بندرگاہ  چاہ بہار میں آج  اتوار کو   دھماکوں کی زوردار  آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں۔ بعد میں ایران کے سرکاری میڈیا نے واضح کیا  کہ یہ دھماکے کسی حملے کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ حکام نے خود بے کار گولہ بارود کو تلف کیا ہے۔ 

 رائٹرز  نیوز ایجنسی نے بتایا کہ  ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر نیوز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ چاہ بہار میں ہونے والے زور دار دھماکوں کی آوازیں گولہ بارود پھٹنے سے ہی آئیں، لیکن ایرانی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس گولہ بارود کے دھماکوں کی وجہ  یہ تھی کہ اسے  تلف کرنے کی کارروائی کی جا رہی تھی۔

 ابتدائی اطلاعات میں دھماکوں کی نوعیت واضح نہیں تھی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر  قیاس آرائیاں ہوتی رہیں۔ بعد ازاں ایرانی میڈیا نے اس معاملے پر وضاحت جاری کردی۔

 چاہ بہار ایران کا ایک سٹریٹجک پورٹ سٹی ہے جو آبنائے ہرمز کے قریب واقع ہے اور خطے میں تجارتی اہمیت رکھتا ہے۔