ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 عالمی چیمپئن مارک مارکیز موٹو جی پی ریس کے دوران خوفناک حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل

 عالمی چیمپئن مارک مارکیز موٹو جی پی ریس کے دوران خوفناک حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )موٹو جی پی ریس کے دوران 7 بار کے عالمی چیمپئن مارک مارکیز ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

  حادثہ فرانس میں ہونے والی سپرنٹ ریس کے دوران پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل ٹریک سے باہر نکل گئی اور وہ بری طرح زمین پر گر گئے۔ اس دوران وہ سر کے بل گرے جس سے صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

   حادثے کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہو کر چل تو سکے لیکن اپنے دائیں پاؤں پر وزن نہیں ڈال پا رہے تھے۔ بعد میں طبی معائنے میں ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کی تصدیق ہوئی۔

 ڈاکٹروں نے انہیں ریس سے باہر کر دیا ہے اور وہ نہ صرف اگلے گرینڈ پری بلکہ آئندہ کاتالونیا ریس میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، انہیں مزید علاج کے لیے اسپین منتقل کیا جا رہا ہے۔

 مارک مارکیز موٹو جی پی کی تاریخ کے سب سے کامیاب رائیڈرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے 7 عالمی ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔