سٹی 42 : سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی جانب سے پاکستانی میڈیا کو قومی بیانیے کے دفاع پرشاباش دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی قوم میڈیا کے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ اور پراپیگنڈے میں ڈوبا رہا، پاکستانی میڈیا ادارے رپورٹرز، اینکرز اور کیمرامین حقائق پر قائم رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹرز اور کیمرامینوں نے جان خطرے میں ڈالی تاکہ ملکی بیانیےکادفاع کیا جاسکے، الحمدللہ سچ کی فتح ہوئی شاباش! ویلڈن پاکستان زندہ باد ۔