ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل جارحیت، خوراک کیساتھ فلسطینی بچوں کو تعلیم سے بھی محروم کر دیا

اسرائیل جارحیت، خوراک کیساتھ فلسطینی بچوں کو تعلیم سے بھی محروم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کا فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بڑھنے لگا۔خوراک کے ساتھ ساتھ فلسطینی بچوں کو تعلیم سے بھی محروم کر دیا۔

صیہونی فوج نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام 3 سکولوں کو بند کر دئیے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی فوج نے اسکول بند کرکے سیکڑوں فلسطینی طلبہ کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔

اسرائیلی فورسز نے اسکول کی تلاشی لی، وہاں 6 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ کلاسز میں موجود تھے۔اسرائیلی فوج نے اسکول سٹاف کے ایک رکن کو بلاجواز حراست میں لے لیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے اونروا نے اسرائیل کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔