ویب ڈیسک: پاک فوج کے آپریشن "بنیان المرصوص" میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارت کے اندر صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ نہ صرف بھارتی فوج کو محاذ پر شرمندگی کا سامنا ہے بلکہ بھارتی عوام نے بھی اپنی ہی فوج اور میڈیا پر شدید تنقید شروع کر دی۔
بھارتی فوج کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کہ وہ پاکستان پر کاری ضرب لگا رہے ہیں خود ان کی عوام نے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے اپنی فوج اور میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھارتی شہری پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ کو سچ پر مبنی قرار دے رہے ہیں۔ گودی میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی خبروں کو عوام نے جھوٹ اور فریب قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر قہر مچانے کے دعوے زمینی حقائق سے متصادم نکلے۔ زمینی صورتحال میں پاکستانی افواج کی کامیاب کارروائیاں اور بھارتی تنصیبات پر حملے ثابت کر رہے ہیں کہ بھارتی بیانیہ صرف جھوٹی تسلیوں پر مبنی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈہ اپنی ناکامی چھپانے کی آخری کوشش ہے جبکہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔