سٹی 42:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے،دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا ،پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ،ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت ،دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے ،وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں ۔