ملک اشرف : سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف دائر درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو تمام درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں.
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواستوں پرسماعت کرے گا،،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ کا حصہ ہیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کو معاونت کیلئے طلب کررکھا ہے ،حافظ شاکر محمود سمیت دیگر کی جانب سے ایکس کی پابندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، پی ٹی اے کے لیگل ایڈوائزر افضل خان سمیت دیگر پیش ہوں گے۔