ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں15 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں15 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کودرخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پرسماعت کرے گا ،،سپیشل پراسیکیوٹرز دورکنی بنچ کے روبرو دلائل دیں گے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کرچکے ہیں۔انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس و دیگر مقدمات میں ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer