ڈونلڈ ٹرمپ نے چار بچوں کو سیاست میں جھونک دیا

Baren Trump, City42, Donald Trump, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چار بچوں کو بھی سیاست میں جھونک دیا۔ ٹرمپ کے صرف  18 سال کے بیٹے بیرن کو بھی ری پبلکن پارٹی فلوریڈا نے ڈیلیگیٹ بنا دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ  کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی اولاد میں سے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر اور ٹفنی پولس نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ تینوں بھی ری پبلکن پارٹی  کے نیشنل کنونشن میں مندوب منتخب ہو گئے ہیں۔ اس وقت ٹرمپ کی اولاد مین سے صرف ایریکا  ہے جس نے ری پبلکن پارٹی کی مندوب بننے کی کوشش نہیں کی، وہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ان کی مشیر رہ چکی ہے۔ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کی طرح وہ اب فلوریڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔   سر دست یہ واضح نہیں کہ ایریکا مستقبل میں اپنے باپ کی  سیاست میں کسی اور حیثیت سے کام کریں گی یا نہیں۔