آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن روانہ

آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن روانہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئر لینڈ کا ویزہ جاری ہو گیا، فاسٹ باؤلر محمد عامرآج صبح ڈبلن روانہ ہوگئے ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوا۔ 

فاسٹ باولر محمد عامرآج صبح ڈبلن روانہ ہوئے    فاسٹ باؤلر محمد عامر آج صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن ، آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے۔ محمد عامر ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے، لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کیے جانے کا امکان نہیں۔

فاسٹ باؤلر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے دستیاب ہوں گے۔ محمد عامر کی روانگی ویزا بروقت نہ ملنے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔