ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی

لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لندن پولیس کی جانب سے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی۔

لندن پولیس کی جانب سے عائد کردہ پابندی کا اطلاق جمعرات کی شب 11 بجے تک ہوگا۔ گزشتہ روز ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے سبب وہاں رہائشی پڑوسیوں کا جینا دوبھر ہوگیا جس کےباعث لندن پولیس نے ایون فیلڈ اور نواحی شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ کے باہر امن و امان قائم رکھنے کے لیے صبح سے ہی پولیس کی بھاری موجود ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer