عمران خان نئے حقائق سامنے لے آئے

عمران خان نئے حقائق سامنے لے آئے
کیپشن: Imran Khan
سورس: youtube
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک پلان بنایاگیا،ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی،ڈونلڈ لو نے کہاکہ عمران خان کی جگہ چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف ہوجائےگا،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیاہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

تفصیلات کےمطابق جہلم میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان میں ایک پلان بنایاگیا،ہماری حکومت کے خلاف سازش ہوئی،کہاگیاعمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے نہ ہٹایاتو پاکستان کے لئے برا وقت آئےگا،ڈونلڈ لو نے کہاکہ عمران خان کی جگہ چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف ہوجائےگا،22کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت نکالاگیا,ذوالفقار علی بھٹو عوام کے لیے کھڑا ہوا تو اس کے خلاف بھی سازش ہوئی.

امریکی انڈر سیکریٹری نے ہمارے سفیر کو بلاکر تکبر میں حکم دیا،ہمارے خلاف سازش ہوئی میر جعفر اور میر صادق شریک ہوئے،ان لوگوں نے قوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا،میں 26 سال سے قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا تھا،علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمان قوم کو جگانے کی کوشش کی، بیرونی سازش کے تحت چیری بلاسم کو بٹھایاگیا تو قوم جاگ گئی،آج دیکھ رہاہوں کہ پاکستانی ایک قوم بن گئے ہیں۔

30سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیاگیاہے،فضل الرحمان نے پیسہ بنانے کے لئے مواصلات کی وزارت سنبھالی،چوروں کی کابینہ میں 60فیصد لوگ ضمانت پرہیں،شریف خاندان نے 40ارب روپے چوری کا حساب دیناہے،ایک مفرور اور بھاگے ہوئے ملزم نے کابینہ کو لندن بلالیاہے،کابینہ لندن عوام کےپیسے پر جارہی ہے،یہ کابینہ لندن جاکر مفرور سے ملے گی اور تجاویز لے گی،پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیاہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ عمران خان نے شہبازشریف کو میر جعفر قراردیا۔

جلسےمیں خطاب کرتے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےاسلام آباد میں 25لاکھ لوگوں کوبلانے کا اعلان بھی کیا،لوگوں کا شعور دیکھ کر تعداد میں اضافہ کردیاہے،تحریک انصاف نے کراچی،پشاور،لاہور اور جہلم میں سب سے بڑے جلسے کیے،اپنے خطاب میں مخالفین پر تنقیدی نشتر چلاتے کہا کہ آصف زرداری تمہیں کہتاہوں جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتاہے۔

سندھ کو آصف زرداری سے آزاد کر اؤں گا،آصف زرداری تم لوگوں نے سندھ کو لوٹاہے،بلاول اور زرداری میں آرہاہوں اور سندھ کے عوام کو تم سے آزاد کراوں گا۔تم لوگوں نے ڈالر بھر بھر کر دبئی بھیجے،چوروں کی جماعتیں مل بھی جائیں یہ مینار پاکستان میں جلسی بھی نہیں کرسکتے،میں تو کہتاہوں ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ میں باہرجانا نہیں چاہتا،میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے،زرداری جیل سے نکلا لندن اور امریکا پہنچ گیا۔

کہاتھاجب باہر نکلا تو بہت خطرناک ہوجاوں گا،دفتر میں وزن بڑھ گیا تھا اور قید تھا مگر اب آزاد ہوں،بھارت نے پاک فوج اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا،بلوچستان میں دہشت گردی کرانے والوں کا مقصد پاکستان کو توڑناہے،بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، نوازشریف معاہدہ کرکے سیدھا سعودی عرب اور پھر لندن بھاگ گیا،اقتدار میں آیا تو ایک بھی نجی دورہ نہیں کیا،زرداری نے اقتدار میں آکر صرف دبئی کے50دورے کیے، نوازشریف نے لندن کے کئی دورے کیے۔

کشمیریوں کے حقوق تک بھارت کے ساتھ دوستی نہیں کریں گے، نوازشریف بھارت گیا تو حریت رہنماوں سے ملاقات نہیں کی،روس 30فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے پر تیار ہوگیا،ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف ہونے والی سازش میں فضل الرحمان بھی شریک تھا،میرے دور میں مودی میں ہمت نہیں تھی کہ پاک فوج کے خلاف بات کرے۔

شوکت خانم اور نمل کے لیے صرف پاکستانیوں سے پیسے مانگے،صرف ایک سوال کرتاہوں کہ کس نے ہمیں مقروض کیا؟30سالوں سے صرف 2خاندانوں نے ملک کو لوٹا،پاکستانی قوم کو بھکاری کہنے والا بتائے ہمیں بھکاری کس نے بنایا،کابینہ عوام کے خرچے پر ایک مفرور سے ملنے لندن جارہی ہے،30سال سے ملک کو لوٹنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیاگیاہے.