ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: Crude Oil
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی   قیمت 7 ڈالرکمی سے 105 ڈالر 94 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 6.1 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ امریکی کروڈآئل کی قیمت میں 1.98 فیصدکمی ہوئی، امریکی خام تیل کی قیمت 101 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصدکمی دیکھی گئی۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 103.8 ڈالرہوگئی۔

اس کے علاوہ   عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت میں 12 فیصد کمی ہوگئی جس کے بعد دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پرجود ہے۔