ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کرکٹ امور کمیٹی عملی طور پر کیوں غیرفعال؟

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پی سی بی کرکٹ کمیٹی کرکٹ امور کاجائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی پی سی بی کرکٹ کمیٹی  عملی طور پر غیر فعال ہوگئی۔ پانچ ماہ   میں کوئی اجلاس نہ ہوسکا۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی کی جانب سے کرکٹ امور کا جائزہ لینےکیلئےقائم کی گئی کمیٹی کاپانچ ماہ میں کوئی اجلاس نہ ہوسکا۔کمیٹی کا اجلاس  جنوری کے پہلے ہفتے میں  لاہور میں ہواتھا جس میں  ہیڈ کوچ مصباح الحق اور با ؤلنگ کوچ وقار یونس کو کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک دیا گیاتھا، اجلاس کے بعد قومی ٹیم دو ٹیسٹ سیریز ایک ون ڈے سیریز اور تین ٹی ٹونٹی سیریز جیت چکی ہے،پی سی بی کی امور کمیٹی کا اجلاس 22 فروری کو شیڈول تھا جوایک رکن کی عدم دستیابی پر ملتوی کردیا گیا، ہر تین ماہ بعد کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے۔

کمیٹی کے رویے پر بھی ڈومیسٹک اور قومی ٹیم کے کوچز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کوچز کا کہنا ہے کہ جب کوچز کی تضحیک کرنا ہوتو کمیٹی کا اجلاس بلایاجاتاہے،جب ٹیمیں جیت رہی ہوں اس وقت حوصلہ افزائی کے لیے اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

پی سی بی حکا م کا کہناہےکہ کرکٹ کمیٹی کااجلاس جلد طلب کیا جائےگا ،عیدکےبعدکمیٹی کے اراکین سے رابطے کر کے اجلاس بلایا جائے گا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف کرکٹ کمیٹی  چیئر مین، اور وسیم اکرم، علی نقوی ، عمر گل ، عروج ممتاز خان کمیٹی کے اراکین، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان معاونت کے لیے کمیٹی میں شامل ہیں۔