زیرالتواکیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی

district courts lahore
کیپشن: district courts lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ماتحت عدالتوں میں بارہ لاکھ سے زائد مقدمات التواء کاشکار ہونے کی بڑی وجہ  ججزکی کمی  کو قراردیا جارہاہے،ضلعی عدالتوں کے مزید 14 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز آٹھ ماہ میں ریٹائر ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق  ضلعی عدالتوں میں بارہ لاکھ سے زائد مقدمات التواء کاشکار ہونے کی بڑی وجہ  ججزکی کمی  کو قراردیا جارہاہے،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیاقت علی تین اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز اقبال چار روز بعد ریٹائر ہوجائیں گے،سیشن جج لیاقت علی 14 مئی ،، سیشن جج پرویز اقبال سپرا 15مئی کو ریٹائر ہوجائیں گے، سیشن جج صہیب احمد رومی ،جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب 4 جون، سیشن جج پرویز اسماعیل جوئیہ سولہ جون ، سیشن جج جواد الحسن 10 جولائی، سیشن جج بشری زمان دواگست ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ پانچ اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفار 31 اگست ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت علی 30 ستمبر ،سیشن جج شبیر حسین اعوان 9 دسمبر اورسیشن جج وسیم اختر 10 دسمبر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز 22 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدسلیم اورجج اینٹی  کرپشن کورٹ لاہور راجہ محمد ارشد 31دسمبر 2021 کو ریٹائر ہوں گے جس سے ضلعی عدالتوں میں مزید زیرالتوامقدمات کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔