برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت جان کر شہری ہکا بکا رہ جائیں گے  

broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)برائلر مرغی  کی اونچی اڑان جاری،مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافےکا سلسلہ تواتر سے جاری ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔اب ایک بار پھر سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت407 سے بڑھ کر415 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ278، پرچون ریٹ286 روپے کلو ہو گیا،فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔

 گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت  سات روپے فی کلو اضافے کے بعد 400روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا تھا اور قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ کئی رو ز سے جاری ہے۔اب ایک بار پھر 8 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 415روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

عید قریب آتے ہی   شہر بھر میں قصابوں  نے بھی مٹن اور بیف کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ہیں، مٹن کا سرکاری ریٹ 900 روپے مارکیٹ میں 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔بیف کا سرکاری ریٹ 450 روپے، مارکیٹ میں 750 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ نامہ صرف ریٹ لسٹوں کی حد تک رہ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔ضلعی انتظامیہ کی توجہ بس چینی پر ہی ہے اور وہ بھی میسر نہیں۔