تاجران کا مارکیٹس کھلوانے پر لاہور چیمبر قائدین کو خراج تحسین

تاجران کا مارکیٹس کھلوانے پر لاہور چیمبر قائدین کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) سوموار سے مارکیٹس وبازار طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھلیں گے، صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کی زیر صدارت شہر بھر کے تاجر قائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ تاجران نے مارکیٹس کھلوانے پر لاہور چیمبر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔

لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، سابق صدر محمد علی میاں، ایس ایس پی سکیورٹیز فیصل شہزاد، بلال ظفراور مارکیٹوں، صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے عہدیدار شریک ہوئے ۔ تاجر برادری کے عہدیداروں نے کہا کہ طویل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشان اور بدترین معاشی بحران سے دوچار تھی ، لاہور چیمبر نے تاجروں کوان مشکلات سے باہر نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر کی محنت اور انتھک کوششیں رنگ لائیں اور حکومت نے ہفتے میں چار روز کے لیے مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دے دی ۔ عرفان اقبال شیخ نے توقع ظاہر کی کہ حکومت شاپنگ مالز اور میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دے گی کیونکہ ان کے معاشی مسائل بھی انتہا کو پہنچ چکے ہیں ۔

ایس ایس پی سکیورٹیز فیصل شہزاد نے کہا کہ کرونا سے محفوظ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے، گاہکوں اور دکانداروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی تدابیر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ بازاروں اور مارکیٹوں کے تاجروں سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔
اجلاس سے خالد پرویز، اشرف بھٹی، محبوب سرکی، بابر محمود، خواجہ عامر، حاجی محمد حنیف، ذیشان خلیل، طاہر منظور چودھری، ملک محمد خالد، خامس سعید بٹ، چودھری فیاض، حاجی اشفاق، یونس بیگ، سہیل سرفراز منج، خواجہ اعجاز احمد، تنویر جٹ، عاصم انعام مگوں، جاوید بھٹی، میاں اسحاق، محمد عاطف، چودھری ریحان، رفعت علی سنی، شہزاد اقبال، خادم حسین، حاجی افضل، شہزادہ سلیم، سلیم بٹ، حافظ سجاد، عامر آفتاب ملک، ملک کلیم احمد، میاں سلیم، جمشید کھوکھر، فہیم الرحمن سہگل، میاں احسن سعید، ارشد خان، حارث عتیق، اورنگزیب اسلم، اکرم مہر، رانا نثار، شاہد اسلم، ملک خالد، شیخ عمر حیات، شیخ سجاد افضل، نعیم حنیف، ذیشان سہیل ملک، محمد چودھری، میاں خلیل عبیر، شاہد نذیر، شیخ خضر حیات، میاں طارق فیروز، حاجی فرخ اقبال، رانا مجاہد اسلام، رانا ندیم عباس، طیب رشید، غلام سرور ہجویری، حاجی محمد اکرم، راحت علی، عمران اشرف میر، زبیر انصاری، خرم لودھی، رمضان گجر، نعیم خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer