ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوالٹی ایجوکیشن کی طرف احسن اقدام

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوالٹی ایجوکیشن کی طرف احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کوالٹی ایجوکیشن کی طرف احسن اقدام، لٹریریسی اینڈ نیومیرسی ڈرائیو کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق  بچوں کو آڈیو اور ویڈیو کی معاونت سے ایل این ڈی ٹیسٹ کی تیاری کرائی جائے گی، پروگرام کا تجرباتی طور پر آغاز لاہور کے منتخب سکولوں میں کردیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پی ایم آئی یو کی طرف سے آڈیو اور ویڈیو کی معاونت سے بچوں کو ایل این ڈی ٹیسٹ کی تیاری کرائی جائے گی، پروگرام کاتجرباتی طور پر آغاز لاہور کے منتخب سکولوں میں کردیا گیا ہے۔

 اس سے قبل مہینہ میں ایک دفعہ ایم ایز اپنے ٹیب پر ایل ڈی ٹیسٹ لیا کرتے تھے، ٹیب سے مانوس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچے غلط جواب پر نشان لگا دیتے تھے، فیصلہ کے بعد سکولوں میں ایل این ڈی ٹیسٹ کی تیاری آڈیو ویڈیو رومز کی مدد سے کرائی جائے گی۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق آڈیو ویڈیو کی مدد سے تیاری کروا کر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer