سٹی 42: مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے معاشی اثرات پر حکومت پنجاب نے کفایت شعاراقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری گاڑیوں کے پٹرول پر50فیصد کٹوتی ہو گی،وزراء،چیف سیکرٹری کے ساتھ پروٹوکول کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ۔ آئی جی ، پولیس افسران اور ہوم سیکرٹری کیلئے پروٹوکول گاڑیوں پرپابندی لگا دی ۔ وزراء اور چیف سیکرٹری ، آئی جی کے ساتھ ایک سکیورٹی گاڑی ہو گی۔ پنجاب بھر میں نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی ہوگی۔
سرکاری ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی ۔اداروں میں ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔پیرسے جمعرات تک سرکاری اداروں میں کام ہوگا۔
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری محکموں میں چھٹی ہو گی۔
تمام محکموں کے اجلاس آن لائن ہوں گے۔صوبے بھر میں سرکاری ڈنرپربھی پابندی ہوگی۔پنجاب میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔مانیٹرنگ کمیٹیاں پٹرول کی طلب و رسد کی چیک کریں گی۔پرائیویٹ اداروں کو بھی ورک فرام ہوم کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔
پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلع کی سطح پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

