سٹی 42: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت اور قیمتوں میں حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد پورٹ قاسم پر تیل سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی. پورٹ قاسم پر تیل سے بھرے2 جہاز پہنچ گئے، تیسرا جہاز کل کراچی پہنچے گا ۔
دوسرا جہاز 52076 میٹرک ٹن پیٹرول کے کر شامل 4 بجے پہنچا تھا ۔پیٹرول کے دوسرے جہاز کی برتھنگ 12مارچ کو ہوگی جبکہ تیسرا جہاز 30 ہزار میٹرک ٹن فیول لے کر 11 مارچ کو پہنچے گا ۔ چوتھا جہاز 25 مارچ کو برتن ہوگا اورچوتھا جہاز 26 ہزار میٹرک ٹن کا جہاز آئے گا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق اسٹریٹ آف ہرمز کو بائی پاس کرکے ریڈ سی و دیگر راستوں سے سعودیہ،کویت اور سنگاپور سے تیل منگوایا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 30 دن ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزارمیٹرک ٹن تیل کے ساتھ 9 مارچ کو پہنچا، ایم ٹی اسپروس ٹو55 ہزار میٹرک ٹن تیل کے ساتھ آج رات لنگرانداز ہوگا۔ ایم ٹی سی کلپر 34 ہزار میٹرک ٹن تیل کے ساتھ کل دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔
پورٹ قاسم حکام کے مطابق پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے، اسٹریٹ آف ہرمز کو بائی پاس کرکے تیل منگوایا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تیس دن ہوجائے گا