سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.37 روپے سے کم ہوکر 279.36 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے کم ہوکر 280.41 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.66 روپے مہنگاہوکر 327.80 روپے، برطانوی پاونڈ 2.82 روپے مہنگاہوکر 378.95 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگاہوکر 76.81 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 پیسے کمی سے 74.93 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6,200 روپے اضافے کے بعد 539,562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,316 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 462,587 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 460 روپے مہنگی ہو کر 9,354 روپے پر پہنچ گئی ۔