ویب ڈیسک: ایل پی جی کی قیمت نے ایک بڑی چھلانگ لگا لی، نرخ 70 سے 100 روپے فی کلو تک بڑھا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر مطابق اب ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 سے 350 روپے فی کلو کے درمیان پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اس بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ ایران میں جاری جنگ کو قرار دیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی سپلائی محدود ہو گئی ہے اور مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کا رحجان پیدا ہو گیا ہے۔
مزید برآں، ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس یا عمان سے ایل پی جی کی درآمد کا بندوبست کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔
واضح رہے کے ایک روز قبل ایران جنگ کے باعث سپلائی متاثر ہونے کے نتیجے میں کراچی میں ایل پی جی مہنگی ہوگئی تھی۔
کراچی میں فی کلو ایل پی کی قیمت میں 30 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی 330 روپےفی کلومیں فروخت ہورہی تھی۔
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 226 روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پٹرول مہنگا ہونے کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیاء، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں،اور اب ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی۔