ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود

ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار، شہر کا مطلع جزوی ابر آلود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ:صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان بادلوں کی لپیٹ میں ہے اور سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد رہا۔ شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں 50 فیصد تک بارش کا امکان بھی موجود ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر کی صورتحال تشویشناک ہے اور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 202 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائدکا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں تقریباً 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔