ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسلام آباد سے روزینہ علی نے رپورٹ کیا ہے کہ آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس، بگروٹ منفی 02، پاڑاچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے  ۔Prob: 40% ہے ، صوبہ خٰبرپختونخوا کے علاقے   چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، لاہور اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے  ۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چا غی، کو ئٹہ ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے ۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔