ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامور گلوکارہ کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار

نامور گلوکارہ کو ہراساں کرنے پر معروف میوزک پروڈیوسر گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی پنجاب پولیس نے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/sunanda-sharma1741600418-0/sunanda-sharma1741600418-0-600x450.webp

یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔

سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ میرے پاس کسی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے، اور جو بھی ایسے دعوے کر رہا ہے، وہ جھوٹے اور غیر قانونی ہیں۔‘‘

سنندا نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی غیر مجاز ڈیلنگ کے لیے ذمے دار نہیں ہوں گی، اور جو بھی ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایک نوجوان فنکارہ ہوں جو پنجاب کا نام روشن کر رہی ہوں، لیکن کچھ لالچی افراد میری ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ میں انصاف اور تحفظ کی امید کرتی ہوں۔‘‘

پنکی دھالیوال کی گرفتاری کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس معاملے پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی لوگوں نے سنندا شرما کی حمایت کی ہے، جب کہ کچھ نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer