قیصرکھوکھر: پنجاب حکومت نے8سیکشن افسران کےتقرروتبادلےکردیئے۔
تفصیلات کےمطابق مکرم سلطان کواسسٹنٹ کمشنرریونیوملتان، راؤ وحید جان کو سیکشن افسر محکمہ انسانی حقوق اور حمزہ منیرکوسیکشن افسرمحکمہ معدنیات تعینات کردیاگیا۔
مقصوداحمدکوسیکشن افسرمحکمہ انفارمیشن، غلام مرتضیٰ کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ، ندیم شفیق کوسیکشن افسر محکمہ ٹرانسپورٹ، محمدرشیدکوسیکشن افسربجٹ اینڈاکاؤنٹس ونگ ایس اینڈجی اور محمدضیاالحق کو سیکشن افسر محکمہ فنانس تعینات کر دیا گیا۔