ملک اشرف : تحریک انصاف کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ، پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو ہوم سیکرٹری اور کمشنر کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔