ویب ڈیسک: شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 17 سے 28ڈگری سینٹی کریڈتک رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہوا کی رفتار 17 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 200 ریکارڈ ہونے کے بعد فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا۔
دوسری جانب ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی نوید سنا دی گئی، آج سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے، حیدرآباد، سکھر میں بھی بارش کا امکان پیدا ہوگیا۔