پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ ، ملتان کو شکست دیکر پلے آف میں پہنچ گیا

پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ ، ملتان کو شکست دیکر پلے آف میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ایس  ایل سیزن 9 کے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح سے کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی،اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ملتان سلطان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔229 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر حاصل کیا،اسلام آباد نے 10 میچز میں 11 پوانیٹ کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنائی ۔

 قبل ازیں پی ایس ایل سیزن 9  میں آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

 ملتان سلطانز کے عثمان خان 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33 اور کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 یہ اس سیزن کا 27 واں میچ ہے جو کہ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔