لاہور میں سورج کی چمکتی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی،بارش سےمتعلق بڑی پیشگوئی

 لاہور میں سورج کی چمکتی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی،بارش سےمتعلق بڑی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)باغوں کے شہر میں سورج کی چمکتی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی،درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج کی چمکتی کرنوں سے سردی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ہوا 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی ظاہر کر دی گئی۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔بارش سے فضائی آلودگی میں کمی،ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 188 ریکارڈ ہوا۔یو ایس کونسلٹ 308, فیز8-ڈی ایچ اے 217 ، ,سید مراتب علی روڈ 171,فدا حسین ہاؤس 263 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا۔