ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ہریتک روشن کی خوبرو بھارتی اداکارہ سے شادی کی خبریں زیر گردش

Indian actor,Hiritik roshan,Saba azad
کیپشن: Hirithik roshan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہریتک روشن کس معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں؟
  ہریتک روشن کا شمار معروف بالی وڈ اداکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار سے متعلق خبریں گردش میں ہیں کہ وہ جلد ہی دوسری شادی کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن نے ماضی میں سوزین خان سے شادی کی تھی تاہم دونوں اکٹھے نہ رہ سکے اور علیحدگی ہو گئی ،دلچسپ بات یہ ہے کہ اب  روشن کی جس بالی وڈ خوبرو اداکارہ سے شادی کی خبریں زیر گردش ہیں وہ سوزین خان کی بھی گہری دوست ہیں۔ 
بھارتی اداکار ہریتک روشن اور معروف بھارتی اداکارہ صبا آزاد کی جلد شادی کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 اس جوڑی کے قریبی دوست نے انڈیا ٹوڈے  کو  بتایا کہ اداکار ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے کافی زیادہ قریب ہیں جبکہ ہریتک کی فیملی نے بھی صبا کو قبول کرلیا اور خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے۔ دونوں  کی ہی ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد یہ اندازے قائم کیے جانے لگے ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، تاہم قریبی دوست نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔