ویب ڈیسک: جے یو آئی ف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر اکرم خان درانی بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے۔
سینئر پیپلزپارٹی رہنما اور پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک ج نے بیٹے احد خٹک سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک پر ان کے گھر کے اندر سے عدم اعتماد ہوگیا ہے۔ اندازہ کریں قوم کا کیا حال ہوگا۔ مولانا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے عدم اعتماد سے نمٹ لوں گا۔تمہارا کردار اور جھوٹ لوگوں کے سامنے آگیا۔میرے ساتھ کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ۔عمران خان دھمکیاں مت دیں ،ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہنیں۔ہم بھی عمران خان کا وہ حال کریں گے ،جو اشرف غنی کا ہوا۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مت چھیڑا کرو، ہم سیاسی لوگ ہیں۔ تمہت سے سیاست نہیں کی جاتی، حقائق ہے تو سامنے لاؤ۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا نے مزید کہا کہ اس کی گفتگو لچے لفنگوں جیسی ہے، نہ شرم ہے نہ حیا۔ سی پیک کو تباہ کرنا امریکی ایجنڈا ہے۔غیرملکی ہاتھوں کے ذریعے یہ اقتدار میں آئے۔حیران ہوں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے کیوں قاصر ہے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہمارے کردار پر بات مت کی جائے، ہم عمران خان کو لاس اینجلس سے ڈی چوک تک جانتے ہیں ۔