وزیردفاع کے بھائی جمیعت علماء اسلام میں شامل ہوگئے

وزیردفاع کے بھائی جمیعت علماء اسلام میں شامل ہوگئے
کیپشن: JUI
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔

دو روز قبل اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا ئی ہے جس کے بعد سے ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا رجحان شروع ہوگیا، وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک  نےمولانا فضل الرحمان سے دوران ملاقات باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یاد رہے چند روز قبل پرویز خٹک کے بھائی اور رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

واضح  رہے کہ لیاقت خٹک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے،  خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکتوبر 2021 میں پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کے پی کے وزیر آبپاشی خٹک کو ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد رواں سال کے آغاز میں لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ کر  پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار  کرلی تھی، پی پی کی طرف سے ان کے بیٹے احد خٹک کو تحصیل نوشہرہ کی سیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer