ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا دورہ لاہور۔۔ ترین گروپ کا عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کا بائیکاٹ

وزیراعظم عمران خان، جہانگیر ترین
کیپشن: PM Imran khan, Jahangir Tarin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42: وزیراعظم عمران خان آج ایک روز دورہ پر لاہور پہنچیں گے اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم متحرک ہوگئے ہیں۔ دورہ کراچی کے بعد آج وہ لاہور پہنچیں گے،جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ صدرمملکت عارف علوی بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔   سردار عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔تاہم ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ پنجاب میں پارٹی کے سینیئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے اور اقلیتی ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہوگی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor