اداکار منیب بٹ نے زیبا بختیار کے بیٹے کو 'پرچی' کیوں کہا؟

اداکار منیب بٹ نے زیبا بختیار کے بیٹے کو 'پرچی' کیوں کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار منیب بٹ نے شوبز کی دنیا کی اہم جوڑے کے بیٹے کا ' پرچی' اداکار کہا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار منیب بٹ نے  ڈرامہ اور فلم میں نمایاں کردار ادا کرتے لوگوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں اداکار کے بارے نشر ہونے والی خبر کو ضرور پڑھتے ہیں، گزشتہ دنوں اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔شو میں میزبان آغا علی نے ان کے دلچسپ سوالات کئے جن پر انہوں نے مسکراتے جوابات دیئے۔

شو کےمیزبان آغا علی نے ایک سوال کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں شوبز انڈسٹری میں ' پرچی' اداکار کون ہے؟ منیب بٹ نے اس سوال کو چونکا دینےوالا جواب دیا جس کو سن کر آغا بھی حیران رہ گئے، منیب بٹ کا کہناتھا کہ اذان سمیع انڈسٹری میں ’ پرچی‘ اداکار ہیں۔دوسرے اداکاروں کی بہ نسبت اذان سمیع کے لیے انڈسٹری میں آنا قدرے آسان تھا۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اداکاری کے علاوہ پارٹ ٹائم کاروبار کرتے ہیں۔ وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جب کہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer