حکومتی سبسڈی پیکج بے کار، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء مزید مہنگی

حکومتی سبسڈی پیکج بے کار، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء مزید مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) بڑھتی ہوئی  مہنگائی سے شہری بلبلا اُٹھے۔ حکومت کی سبسڈی پیکج کے اعلان کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مزید مہنگے کر دی گئیں۔ 

حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مصالحہ جات، ڈبے کے دودھ، جیلی، کسٹڈ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں پانچ روپے سے لے کر پچاس روپے تک کا اضافہ کر دیا۔

دوسری جانب شہر  میں سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانی قیمت پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔  شہر میں لہسن چار سو سے چار سو پچاس، ادرک چار سو پچاس سے پانچ سو، پیاز اسی سے سو، آلو پچاس سے ساٹھ، شملہ مرچ ایک سو بیس سے ایک سو پچاس، ہری مرچ دو سو سے دو سو پچاس، ٹینڈے ساٹھ سے اسی، شلجم چالیس، گوبھی ساٹھ، کھیرا ساٹھ سے اسی، گاجر پچاس، مولی بیس روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ سرکاری نرخنامہ صرف اور صرف خانہ پوری کیلئے جاری کیا جاتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو سہولت فراہم کرے اور سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت کو یقینی بنائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔