(حسن علی) شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں چار روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم رہی۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے اثرات سامنے آنے لگے۔ زندہ مرغی تین روپے کمی کے بعد 153 روپے فی کلو جبکہ مرغی کا گوشت چار روپے کمی کے بعد 222 روپے فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈوں کی قیمت 103 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کمی کرے تاکہ شہری سستے داموں مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے کھا سکیں۔
دوسری جگہ فارمر حضرات کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے کی وجہ سے مرغی کی تیاری میں خرچہ زیادہ آتا ہے اور مرغی سستے داموں بیچنے پر انھیں لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ فارمر حضرات نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فیڈ کے نرخوں میں کمی کرے ۔