ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مہنگا ہوگیا

سونا مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صرافہ بازاروں میں سونا 1 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا, 24 قیراط خاص سونے کی قیمت 96 ہزار600 روپے فی تولہ ہو گئی.
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ سونا ایک ہزار روپے فی تولہ بڑھ کر 96 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 88 ہزار300 روپے سے تجاوز کر گیا. سونے کی قیمت بڑھنے کے ساتھ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔ چاندی 35 روپے مہنگی ہو کر 1035 روپے فی تولہ ہو گئی۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے کی کمی ہوئی تھی۔ 

 عوام سونے کی بڑھتی قیمتوں سے کافی پریشان ہیں۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے  کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں تیزی دیکھی جارہی ہے، کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے، اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں  سونا  مہنگا ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔