’’سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بننے دیں گے‘‘

 ’’سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بننے دیں گے‘‘
کیپشن: City42 - Bilawal Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سیاسی انتقام کا نشانہ کسی کو نہیں بننے دیں گے،احتساب کاعمل ہوناچاہیےلیکن یہاں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری لاہورمیں بلاول ہاؤس میں موجود ہیں جہاں وہ آج  مختلف رہنماؤں سےملاقاتیں اور پارٹی اُمورپرتبادلہ خیال کریں گے اور کل سابق وزیراعظم نواز شریف سے   جیل میں وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer