ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاً اجازت نہیں،وزیرتعلیم پنجاب

پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاً اجازت نہیں،وزیرتعلیم پنجاب
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنیدریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام  جاری کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاً اجازت نہیں،تاہم وہ اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کرسکتے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سکول مالکان والدین کو سمر کیمپ کیلئے بچوں کو بھجوانے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق سکولوں کو ماہانہ فیس وصول کرنے سے نہیں روکا تاہم احکامات کیخلاف سمر کیمپ کی فیس لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔