ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمہ کی مبینہ زیادتی و ہلاکت کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

گھریلو ملازمہ کی مبینہ زیادتی و ہلاکت کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: لاہور میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی اور ہلاکت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس لرزہ خیز واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں درج کیا جا چکا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے استفسار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد یا ملوث کتنے ملزمان کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔

فرخ جاوید مون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش اور کیس میں ہونے والی پیش رفت سے ایوان کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔