ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمیوں کی چھٹیوں میں سکلز سمر کیمپ کی ڈیمانڈ میں اضافہ

گرمیوں کی چھٹیوں میں سکلز سمر کیمپ کی ڈیمانڈ میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکلز سمر کیمپس کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں طلبا مختلف جدید اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلبا روبوٹکس، اسٹیم (STEM) ایجوکیشن، کیلی گرافی، میوزک، کراٹے اور جمناسٹکس جیسے کورسز میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔

فاؤنڈر کورٹس سکول کے نمائندوں کے مطابق سمر کیمپس کا مقصد طلبا کو جدید دور کی ضروری مہارتیں سکھانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

صدف رحمان کے مطابق سمر کیمپ میں 21ویں صدی کی جدید سکلز سکھائی جا رہی ہیں، جس سے طلبا کی تخلیقی صلاحیتیں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹر صفیان احمد نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں طلبا کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہوتی ہیں، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ اس وقت کو صرف گھر بیٹھ کر ضائع کرنے کے بجائے مفید ہنر سیکھنے میں استعمال کریں۔