ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاء کالجز کے فی طالب علم سے 17 ہزار اضافی فیس لینے سے روکنے کا حکم

لاء کالجز کے فی طالب علم سے 17 ہزار اضافی فیس لینے سے روکنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالجز کے فی طالب علم سے 17 ہزار اضافی فیس لینے سے روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا ، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی سے تفصیلی جواب طلب کرلیا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے دو صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تحریری فیصلہ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی تاحکم ثانی 17یزار روہے فی طالبعلم اضافی فیس وصولی روک دے، پنجاب یونیورسٹی آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرائے، تحریری ۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاء کالجز سے الحاق کی یکمشت فیس وصول کرچکی ہے۔ہرسال الحاق شدہ کالجز کی تجدید کےنام پر فی طالبعلم سترہ ہزارروپےکی رقم وصول کی جارہی ہے۔،یونیورسٹی طالبعلموں کی انرولمنٹ، رجسٹریشن، سپورٹس اور لائبریری فنڈز کی الگ سے فیس وصول کرتی ہے،یونیورسٹی سپورٹس اور لائبریری کی سہولیات تک نجی کالجز کےلاء سٹوڈنٹس کو مہیانہیں کرتی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الحاق کی تجدید کےنام پر طلبہ سے سترہ ہزار اضافی فیس وصولی کا اقدام غیر قانون قراردیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے.

Ansa Awais

Content Writer