ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے شہری اور اسکی فیملی کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے 25 جون کو جواب طلب کرلیا.
جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری سید محمد عون کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور وہ نہ ہی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ڈی جی امیگریشن کی جانب سے پوری فیملی کو بلیک لسٹ میں شامل کردیاگیا،نام بلیک لسٹ میں ڈالنے سے پہلے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا،پورے خاندان کوکسی قانونی جواز کےبغیر بلیک لسٹ میں شامل کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار اور اسکی فیملی کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے.