ملک اشرف : عیدالاضحی کی چار روزہ تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا.
لاہور ہائیکورٹ ، سیشن اور سول عدالتوں میں دوبارہ معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 13 ڈویژن اور 30 سنگل بنچز نے مقدمات کی سماعت کی،
جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سماعت کی،جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ، جسٹس خالد اسحاق سمیت دیگر ججز نے سماعت کی ۔