ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے: مریم نواز

پاکستان ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے: مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو ہمیشہ مکالمے، رواداری اور باہمی احترام کا داعی رہا ہے تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی امن، ترقی اور انسانیت کا راستہ ہے۔

 تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ  احترام و برداشت کا کلچر جنگ و نفرت کا مؤثر جواب ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم سب کو مکالمے کی روح سمجھنا ہوگا اوراختلاف کو دشمنی سمجھنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا، سرزمین فلسطین اور کشمیرمیں جاری مظالم کا واحد پائیدار حل بامعنی ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، بین الاقوامی برادری کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے یا بات چیت سے امن کا راستہ چنیں گے۔