ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی قہر ڈھانے لگی ،ریکارڈ ٹوٹ گئے؟ بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور میں گرمی قہر ڈھانے لگی ،ریکارڈ ٹوٹ گئے؟ بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں گرمی  قہر ڈھانے لگی  ،ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے اور بارش کا کوئی امکان نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مجموعی موسم گرم اور خشک رہے گا دن بھر گرم ہوائیں چلتی رہیں گی۔آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک ریکارڈ کیا گیاجو گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔