ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز بارش،پی ڈی ایم اے کی ہدایات جاری

 تیز بارش،پی ڈی ایم اے کی ہدایات جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ڈی جی پی ڈی ایم اے  نےپنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد   نکاسی آب کیلئے تمام انتظامی محکمے کو  فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر  دی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عمران قریشی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران فیلڈ میں نکاسی آب ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔واسا اور میونسپل ادارے ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال رکھیں۔

ضلعی انتظامیہ، واسا ، میونسپل اداروں کے افسران کوارڈینیشن رکھیں۔شہروں کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے مشینری و آلات دستیاب رکھیں۔شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں  ۔