ائیرپورٹ بند ، وجہ بھی سامنے آگئی

 ائیرپورٹ بند ، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: دو مسافر طیاروں کے رن وے پر ٹکرانے کے بعد ٹوکیو ائیرپورٹ بند کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ کے ایک رن وے پر اڑان کے لیے تیار ایک طیارے کے پر سے دوسرا طیارہ ٹکرا گیا۔ طیارہ ٹکرانے کے بعد زمین پر ملبہ بھی دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کو ٹکراؤ کے باعث جھٹکے لگے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے ٹکرانے کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔مسافروں کو طیاروں سے نکال کر لاؤنچ میں پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔